20 اکتوبر، 2018 12:39 PM
News Code: 3652595
0 Persons
اوپیک تیل پیداوار کو بڑھانے میں ناکام

تہران، 20 اکتوبر، ارنا - تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (OPEC) کے اراکین اور اس کے اتحادیوں کو تیل کی پیداوار کو مزید بڑھانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، اوپیک کی ایک تازہ ترین دستاویزات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اوپیک کے اراکین اور اتحادی تیل کی پیداوار میں اضافے کے لئے ناکام ہوئے ہیں.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اوپیک ممبران اور ان کے اتحادیوں نے جون کے مہینے کے اجلاس میں ایک معاہدے میں تیل کی پیداوار کی سطح میں مزید اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ سعودی وزیر توانائی نے کہا تھا کہ ممالک کو اس معاہدے کے نفاذ کے لیے تیل کی پیداوار کی سطح کو روزانہ ایک ملین بیرل تیل تک پہنچنا چاہیے تاہم چار مہینے گزرنے کے بعد، یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اوپیک کے اراکین تیل پیداوار میں اضافہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اوپیک تنظیم نے انتباہ کیا تھا کہ دوسرے ممالک کے لیے ایرانی تیل کا کوئی نعم البدل نہیں اور ایران پر تیل پابندیوں سے عالمی معیشت اور تیل مارکیٹ کو نقصان پہنچے گا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@