برطانیہ کا ایران سے متعلق FATF کے فیصلے کا خیرمقدم

تہران، 20 اکتوبر، ارنا - ایران میں برطانوی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تنبیہی اقدامات کی معطلی کی مدت کو بڑھانے کا خیرمقدم کیا ہے.

تہران میں برطانیہ کے سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں لکھا ہے کہ ہم FATF کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس سے ایران کو اپنے اقدامات کے نفاذ کو مزید مہلت ملے گی.
بیان کے مطابق، یورپی ممالک نے ایف اے ٹی اف کے حالیہ اجلاس میں ایرانی کاوشوں کی بھرپور حمایت کی، FATF کے احکامات پر چلنا ایران اور بیرونی بینکوں کے درمیان باہمی تعاون کے لئے ضروری ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز فرانس میں ہونے والے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے اجلاس کے موقع پر اس ادارے نے ایران کو اصلاحات کی تکمیل کے لئے فروری 2019 تک کی مہلت دے دی جبکہ ایران مخالف امریکی کوششوں کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.
پیرس میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے حکام نے ایران کو طے شدہ اصلاحات پر مکمل عمل کرنے کے لئے مزید چار مہینے کی مہلت دے دی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@