پاکستان کے ہائیڈرو پراجیکٹس، ایرانی سرمایہ کاروں کیلئے سنہری موقع

پشاور، 20 اکتوبر، ارنا - پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی توانائی ضروریات و دیکھتے ہوئے ایران کے نجی شعبے کو چاہئے کہ پاکستان میں توانائی بالخصوص ہائیڈرو پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرے.

یہ بات 'محمد باقر بیگی' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہائیڈرو منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے سنہری مواقع میسر ہیں لہذا ایران کے نجی شعبے بالخصوص توانائی کمپنیوں کو چاہئے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں.
ایرانی قونصل جنرل نے پاک ایران برادرانہ تعلقات بالخصوص عوام کے درمیان قریبی روابط کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ نجی شعبوں کو چاہئے کہ آگے آئیں اور مشترکہ تعاون کے ذریعے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے اچھے مواقع موجود ہیں، ایرانی سرمایہ کار تیل و گیس، زراعت، پیٹروکیمیل، خوراک اور تعمیرات کے منصوبوں میں حصہ لے سکتے ہیں.
باقر بیگی کے مطابق، خیبرپختونخواہ میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، ایران اس حوالے سے اچھے تجربات رکھتا ہے تو کیوں نہ اس شعبے میں ایرانی تاجر اور سرمایہ کار شراکت داری حاصل کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرختونخواہ ایرانی مصنوعات بالخصوص قالین، کارپٹ، ٹائلز اور سیمنٹ کے لئے اچھی مارکیٹ ہے اسی لئے ایرانی تاجر پاکستان بالخصوص اس صوبے کے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھائیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@