'ایف اے ٹی ایف' کی مہلت دنیا کیساتھ بینکاری تعلقات میں بڑی پیشرفت ہے: ایران

تہران، 20 اکتوبر، ارنا - خاتون نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور نے کہا ہے کہ فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی جانب سے ایران کو بلیک لسٹ میں نہ ڈالنے کی مہلت میں اضافہ دنیا کے ساتھ بینکاری تعلقات میں ایک مثبت قدم ہے.

یہ بات 'لعیا جنیدی' نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ایران کو مزید چار مہینوں کی مہلت ملنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی.
انہوں ںے مزید کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بینکاری تعاون میں ایک مثبت پیشرفت ہے بلکہ ایرانی قوم اور حکومت کی جانب سے امریکی عزائم کے خلاف قانونی جنگ کی فتح ہے.
خاتون ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ FATF سے متعلق بلوں کی منظوری میں ایران کا ہی فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے بینکاری تعلقات میں مزید پیشرفت حاصل ہوگی اور ملکی بینکنگ نظام بھی کو بھی بہتر بنایا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کا مقصد صرف ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پر عمل کرنا نہیں بلکہ ایران میں بینکاری نظام کو مزید شفاف بنانا ہے.
لعیا جنیدی نے کہا کہ ان تمام کامیابیوں کے حقدار ایرانی عوام ہیں اور یقینا مستقبل میں بھی تعمیری اقدامات کے ذریعے ایران کے عالمی مارکیٹ، سرمایہ کاروں اور دنیا کے تاجروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@