پاکستان اور عراق کے وزرائے خارجہ کی زائرین کے مسائل پر ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد، 20 اکتوبر، ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ 'شاہ محمود قریشی' نے اپنے عراقی ہم منصب 'ابراہیم الجعفری' سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اس دوران زائرین کو درپیش مسائل بالخصوص ویزوں کے معاملات پر گفتگو ہوئی.

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں عراقی سفیر کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی جس کا مقصد چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ میں شرکت کے لئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل کو حل کرنا تھا.
اس کے بعد شاہ محمود قریشی نے اپنے عراق ہم منصب سے رابطہ کیا. اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے زائرین کو ویزہ مشکلات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا.
قریشی نے پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ویزے کے مکمل طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین ویزے کے منتظر ہیں، ویزے کے لئے منتظر باقی زائرین کو جلد از جلد ویزے فراہم کردئے جائیں.
پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ نے ویزے کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@