ایران کیخلاف تیل پابندیاں سیاسی دھوکہ ہیں: چینی میڈیا

بیجنگ، 20 اکتوبر، ارنا - چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی تیل پابندیاں سیاسی دھوکے کے سوا کچھ نہیں اور یہ ہرگز لاگو نہیں ہوسکتیں.

'شن ہوا' خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے تا کہ وہ اپنی تیل پیداوار میں اضافہ کریں تا کہ مارکیٹ میں زیادہ تر تیل آنے کے بعد ایران پر پابندیاں لگائی جاسکیں.
رپورٹ کے مطابق، تہران حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکی عزائم بالخصوص بینکنگ اور تیل پابندیوں کے باوجود ایران کو اپنے تیل کی فروخت میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں اور اس کی آمدنی حاصل کرنے میں بھی کوئی رکاوٹ درکار نہیں ہے.
چینی نیوز ایجنسی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ تیل آمدنی کو ڈالر کرنسی میں ہی لیا جائے بلکہ ایران جب چاہئے اسے یورو کی کرنسی میں بھی حاصل کرسکتا ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران تیل فروخت کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور ساتھ وہ اس کوشش میں بھی رہے گا کہ امریکی پابندیوں کو ناکام بناتے ہوئے تیل مارکیٹ میں مزید فعال کردار ادا کرے.
شن ہوا نیوز ایجنسی نے مزید لکھا ہے کہ ایران کی نظر میں امریکی تیل پابندیاں سیاسی دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں جس کا مقصد نفسیاتی جنگ کا ہوا دینا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت اور اس سے حاصل آمدنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@