ایران کا بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

تہران، 20 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے بھارت کے شمالی علاقے امرتسر میں ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں بھارتی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست امرتسر کے قریب تیز رفتار ٹرین نے پٹری پر کھڑے افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور سیکڑوں شدید زخمی ہوگئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@