ایرانی صوبے خراسان رضوی میں 1450 کلوگرام منشیات پکڑ لی گئیں

مشہد، 19 اکتوبر، ارنا - ایرانی صوبے خراسان رضوی کے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ ایک کاروائی کے دوران مشہد شہر کو جانے والی بڑی شاہراہ سے 1450 کلوگرام کی منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا.

کرنل ابراہیم قربززاد نے مزید کہا کہ انسداد منشیات پولیس کی جانب سے کاروائی کے دوران جنوبی صوبوں سے بھیجی گئی منشیات کی بڑی کھپت کو پکڑ لیا گیا.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن میں 3 ٹرکوں کو روکا گیا جن میں سے بالترتیب 800،150 اور 500 کلوگرام کی منشیات کو قبضے میں لیا گیا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@