امریکی کوششیں ناکام، FATF نے ایران کو چار مہینے کی مہلت دے دی

تہران، 19 اکتوبر، ارنا - فرانس میں ہونے والے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے اجلاس کے موقع پر اس ادارے نے ایران کو اصلاحات کی تکمیل کے لئے فروری 2019 تک کی مہلت دے دی جبکہ ایران مخالف امریکی کوششوں کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے حکام نے ایران کو طے شدہ اصلاحات پر مکمل عمل کرنے کے لئے مزید چار مہینے کی مہلت دے دی.
اس کے علاوہ امریکی وفد نے سر توڑ کوشش کی گزشتہ اجلاس میں ایران سے متعلق معطل ہونے والے تنبیہی اقدامات کو دوبارہ واپس لائے تاہم ایف اے ٹی ایف حکام کی تکنیکی ٹیم اپنے فیصلے پر قائم رہی.
فائننشل ایکشن ٹاسک فورس نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف ایکشن کی معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے فیصلہ سنادیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وفد ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ایف اے ٹی ایف کی نشست میں شرکت ہوا جس کا مقصد ایران کے خلاف تنبیہی اقدامات کو واپس دلوانا چاہتا تھا مگر وہ اپنی اس کوشش میں ایک بار پھر ناکام رہا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@