ضرورت پڑے تو ایران اور پاکستان مل کر دہشتگردوں کو ختم کریں: تہران امام جمعہ

تہران، 19 اکتوبر، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے مغوی سرحدی اہلکاروں سے متعلق دفترخارجہ اور مسلح افواج کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو ایران اور پاکستان مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے میدان میں اتریں.

یہ بات آیت اللہ 'سید احمد خاتمی' نے آج تہران کے مرکزی نماز جمعہ میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی اہلکاروں کے اغوا کے بعد مسلح افواج اور دفترخارجہ کے حکام نے سنجیدگی سے اس معاملے کو اٹھایا اور ہمیں امید ہے کہ ایسی موثر کوششوں سے ہمارے عزیز محافظوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا.
انہوں نے سفارتی حکام پر زور دیا کہ وہ ملک کے مشرقی ہمسایہ کو خبردار کریں کہ سرحد پر جو واقعہ ہوا یہ دوستانہ پڑوسی ہونے کے منافی ہے، کیونکہ دہشتگرد عناصر آسانی سر سرحدوں پر آمد و رفت کررہے ہیں.
تہران کے امام جمعہ نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ کوششوں کو بڑھائیں تا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، اگر ایران اور پاکستان کے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہو تو اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور اس کا مقصد سرحد پار دہشتگردوں کا خاتمہ ہو.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@