ایران کی قندھار حملے کی مذمت، جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

تہران، 19 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران افغان صوبے قندھار میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس مشکل گھڑی میں افغان قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں قومی مذاکرات کے لئے تشدد اور جنگ کا جلد خاتمہ ہو.
ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان نئے انتخابات کی طرف جارہا ہے لہذا حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ ملک میں قیام امن و سلامتی پر سنجیدگی اپنائیں.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں سیاسی مفاہمت کیلئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی مفاہمت ہی قابل عمل راستہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@