ایران نے چھ مہینوں میں پڑوسیوں کو 13 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں

تہران، 19 اکتوبر، ارنا - تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں شمسی سال کے پہلے چھ مہینوں میں ہمسایہ ممالک کو تقریبا 13 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں.

گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران کی ہمسایہ ممالک کو مصنوعات کی برآمدات میں 27.96 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
ایرانی کسٹم کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایران نے گزشتہ چھ مھینوں کے دوران 12.951 ارب ڈالر سے زائد مصنوعات برآمد کی ہیں.
اسی دوران ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات 56.644 ملین ٹن کی سطح تک پہنچ گئیں جس میں وزن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اس کے علاوہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران نے مجموعی طور پر 23 ارب ڈالر کی مصنوعات کی برآمدات کیں اور اس کے مقابلے میں 22.182 ارب ڈالر مصنوعات ملک میں درآمد ہوئیں جبکہ درآمدات اور برآمدات میں فرق 940 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے.
سرکاری رپورٹ کے مطابق ایرانی مصنوعات کی برآمدات کی فہرست میں 100 ممالک شامل ہیں جن میں سے زیادہ افغانستان، پاکستان، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، عراق، آرمینیا کو زمینی راستے جبکہ سلطنت عمان، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قازقستان، روس اور ترکمانستان کو سمندری راستوں سے مصنوعات بھیجی گئی ہیں.
برآمدی سامان میں زیادہ تر زرعی اشیاء، ڈیری، گھریلو سامان، پیٹروکیمیل اور میٹھائی شامل ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@