اکتوبر میں ایرانی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ

تہران، 19 اکتوبر، ارنا - رواں سال کے اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

توانائی سے متعلق ایک عالمی ریسرچ مرکز کے مطابق، ایران نے اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں روزانہ 22 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا ہے جس میں ستمبر کے مقابلے میں ایک لاکھ 95 ہزار بیرل اضافہ ہوا ہے.
غیرملکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ستمبر 2018 میں مجموعی طور پر یومیہ 20 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا ہے.
اس رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی 81 ڈالر کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران نے اکتوبر کے دو ہفتوں میں تیل کی فروخت سے 2.25 ارب ڈالر آمدنی حاصل کی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین، ایران سے اپنے 39 فیصد تیل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جبکہ چین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 لاکھ بیرل ایرانی تیل کی خریداری ہوتی جس سے چین کو ایران کا تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@