ایرانی سفارتخانے کی قندھار دہشتگرد حملے کی مذمت

کابل، 19 اکتوبر، ارنا - افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے قندھار کے گورنر ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی بھرپور مذمت کی ہے.

ایرانی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ، یقینا قندھار کا دہشتگرد حملہ افغان قوم کی امن خواہش اور ملک میں قیام سلامتی پر یلغار تھا.
ایرانی سفارتخانے نے اس افسوسناک واقعے پر افغان قوم اور حکومت سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور متاثرین سے ہمدردی کی ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے.
افغان طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@