ایران پر پابندیاں امریکہ کی سنگین غلطی ہے: جیک اسٹرا

لندن، 19 اکتوبر، ارنا - برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں بڑی بات نہیں بلکہ یہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کے میدان میں سنگین غلطی ثابت ہوئی ہیں.

یہ بات نامور برطانوی سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ 'جیک اسٹرا' نے لندن میں ایران برطانیہ اقتصادی تعلقات کی ترقی کے عنوان سے ایک سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس سمینار کا انعقاد ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد اور سنیئر برطانوی حکام بھی شریک تھے.
جیک اسٹرا کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران پر یکطرفہ پابندیاں لگا کر دنیا میں تنہائی کا شکار ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ برطانیہ اپنے اس اصولی موقف کو جاری بھی رکھے گا.
جیک اسٹرا نے کہا کہ ایران سے متعلق برطانیہ پر امریکی دباؤ تو ہے مگر امریکہ کو یہ باور کرنا ہوگا کہ ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ناگزیر ہے.
انہوں نے امریکی مشیر سلامتی کے بقول ایران پر سخت ترین پابندیاں لگانے کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ نے عام شہر اور معاشرے کے غریب طبقے کو نشانہ بنایا ہے.
سابق برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ کمزور طبقے کو نشانہ بنانے والے اقدامات شرم کرے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@