ایران برطانیہ معاشی تعاون کو اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے: ایرانی سفیر

لندن، 19 اکتوبر، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے یورپی ممالک بالخصوص برطانیہ کے ساتھ معاشی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو اسٹریٹجک اہمیت حاصل ہے.

یہ بات 'حمید بعیدی نژاد' نے لندن میں ایران برطانیہ تجارتی روابط کی ترقی اور آؤٹ لوگ کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران یورپ اقتصادی تعلقات کے پس منظر میں ایران اور برطانیہ کے تجارتی روابط ایک تاریخی موڑ پر ہیں اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات آج تک اتنی اسٹریٹجک پوزیشن پر نہیں تھے.
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو روائتی انداز حاصل تھا جبکہ آج ان تعلقات کو سیاسی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ آج یورپی یونین سمیت تین یورپی ممالک نے سیاسی، معاشی اور تجارتی شعبوں میں ایران کے ساتھ اعلی سطحی تعلقات قائم کئے ہیں اور اس کے علاوہ اس وقت یورپی یونین کے ایک اعلی نمائندے ایران کے دورے پر ہیں جس کا مقصد ایران اور یورپ کے درمیان مالیاتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کو بحال کرنا ہے.
اس نشست میں سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا اور برطانوی حکومت کے ایلچی برائے ایران بھی خطاب کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@