امریکہ، فلسطینی بچوں پر مظالم کو چھاپا نہیں سکتا: ایرانی مندوب

نیو یارک، 19 اکتوبر، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں بالخصوص معصوم بچوں پر ہولناک جرائم اور مظالم کو دنیا کی نظروں سے نہیں چھپا سکتا.

یہ بات 'غلام علی خوشرو' نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا عنوان فلسطین اور مشرق وسطی تھا.
اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور صہیونیوں کو فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی سے روکے.
انہوں ںے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، عظیم واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک کم سے کم 200 نفر شہید اور 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، بین الاقوامی برادر کو چاہئے کہ فلسطینیوں کے خلاف امریکی غنڈہ گری اور صہیونی جرائم کا مقابلہ کرے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ امریکہ جو خود کو معصوم بچوں بالخصوص ایرانی بچوں کے لئے ایک ماں سے بڑھ کر نام نہاد ہمدردی رکھتا ہے، کیا اسے صدام کی جارحیت کے وقت ایرانی بچے یاد نہیں آئے، مگر امریکہ ہمارے ان 66 ایرانی بچوں کا قاتل ہے جو خلیج فارس میں امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنے اور ان کے طیارہ تباہ ہوئے.
اس نشست میں ایرانی مندوب نے خلیج فارس کے نام اور ایران کے جنوبی جزائر کے خلاف سعودی مندوب کے الزامات کا بھی کرارہ جواب دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@