امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں: روس

ماسکو، 18 اکتوبر، ارنا - نائب روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی نئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں.

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کی جانب سے شام کی تعمیر نو پر ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیاں لگانا ایک غلط اور منفی عمل ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھے گا اور روس سیاسی اور عالمی امور پر ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا.

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے بدھ کے روز ایران کے مزید کچھ اداروں کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.

انہوں کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ کوئی پہلی مرتبہ پابندیاں عائد نہیں کی جا رہی ہیں اس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کا سلسلہ موجود تھا.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@