مغوی ایرانی اہلکاروں کی بازیابی پر تعاون کیلئے آمادہ ہیں: پاکستان

اسلام آباد، 18 اکتوبر، ارنا - حکومت پاکستان نے پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لئے دوطرفہ تعاون پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

یہ بات ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر 'محمد فیصل' نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایرانی گارڈز کے اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، مغویوں کے سراغ لگانے اور ان کی بحافظت بازیابی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے.
ترجمان نے مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں کی کارستانی ہے.
اس موقع پر انہوں ںے ایران جوہری معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں.
انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کی طرح تمام مسائل کا حل صرف سفارتی اور سیاسی طریقوں سے ممکن ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@