پاکستانی سفارتخانے کی ایرانی سرحدی گارڈز کے اغوا کی شدید مذمت

تہران، 18 اکتوبر، ارنا - ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کے سرحدی محافظوں کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے.

تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایرانی اہلکاروں کے اغوا پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ایسے تمام دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے.
بیان کے مطابق، پاکستان اس عہد کا اعلان کرتا ہے کہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی اہلکاروں کے اغوا پر شدید تشویش کا اظہار کیا. انہوں نے ڈاکٹر ظریف کو یہ یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر ممکن مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے.
پاکستانی سفارتخانہ نے ایرانی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں دہشتگرد اور بدعنوان عناصر ملوث ہیں جن کا اصل مقصد پاکستان کے اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو متاثر کرنا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@