روسی علاقے کریمیا میں دھماکہ، ایران کی متاثرین سے ہمدری

تہران، 18 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے روسی علاقے کریمیا میں دھماکے سے رونما ہونے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کریمیا کے شہر کرچی میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے اس واقعے کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور دیگر متاثرین کے ساتھ ہمدری کا بھی اظہار کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کرچی شہر کے کالج میں ایک 18 سالہ نوجوان لڑکے نے لوہے کے ٹکروں سے بنائے گئے بم کا دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@