سائنسی ترقی میں ایران کی 25 ممالک کے درمیان پہلی پوزیشن

تہران، 18 اکتوبر، ارنا – دنیا میں سائنسی ترقی اور پیداوار کے لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال 25 ممالک کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

یہ بات ایرانی وزیر سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر 'منصور غلامی' نے گزشتہ روز سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور ملکی سائنسدانوں اور ماہرین کے درمیان ملاقات کے موقع پر کہی.
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سائنسی ترقی کے شرح 8.9 ہے جس کی وجہ سے سال 2017 میں ایران نے دنیا کے 25 ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی.
ایرانی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سائنسی ترقی میں ایران نے پہلی پوزیشن لی ہے جبکہ روس اور چین دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ خطے میں سائنسی پیداوار کے لحاظ سے علاقائی اور اسلامی ممالک کے درمیان ایران کو پہلی پوزیشن حاصل ہے اور غیروابستہ تحریک (NAM) کے رکن ممالک کے درمیان بھارت کے بعد ایران دوسری پوزیشن پر ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@