ایران عالمی فوجی تیر اندازی مقابلوں کی میزبانی کرے گا

تہران، 17 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی جانب سے عالمی فوجی تیراندازی مقابلوں کی میزبانی کی جائے گی.

ایرانی فوج کے نائب کمانڈر رئیر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ 11 سے 16 نومبر تک 10 ممالک کی فوجی ٹیموں کی شمولیت سے تیراندازی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے.

انہوں نے جسمانی اور نفسیاتی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے بعض مشکل مرحلوں میں فوجی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے.

انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کی جسمانی صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں.

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تیر اندازی جیسے کھیل میں ایرانی فوج کو دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ مقابلہ کرنے میں بہت دلچسپی ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@