ایرانی طالب علموں کی برطانیہ میں ریاضی کے عالمی مقابلوں میں شرکت

لندن، 17 اکتوبر، ارنا - ایرانی ہائی سکول کے طالب علموں نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی ریاضی چیمپئین شپ مقابلوں میں شرکت کی.

یہ بات تہران کے ریاضی مرکز کے سربراہ مصطفی نوری نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنمنٹ برطانیہ سمیت سنگاپور اور انڈونیشیا سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی جاری ہے.

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 500 ایرانی طالبعلموں نے ان مقابلوں کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا لیکن ٹیسٹ کے بعد 50 طالب علموں کو ان عالمی مقابلوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@