اعلی ایرانی سفارتکار کا دورہ قطر، یمنی جنگ کے خاتمے پر مذاکرات

دوحہ، 17 اکتوبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور 'حسین جابری انصاری' قطر کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد شامی بحران اور یمن میں جنگ کے خاتمے پر مذاکرات کرنا ہے.

تفصیلات کے مطابق، اعلی سفارتکار نے سلطن عمان کے سرکاری دورے کے بعد قطری دارالحکومت دوحہ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ 'شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی' کے ساتھ ملاقات کی.
اس دورے کا مقصد تازہ ترین علاقائی صورتحال بالخصوص شام اور یمن کے بحرانوں کے خاتمے پر بات چیت کرنا ہے.
حسین جابری انصاری اور قطری وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی مسائل سے متعلق گفتگو کی.
انہوں ںے شام اور یمن میں جاری بحرانوں کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر بھی زور دیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی ایرانی سفارتکار نے عمانی دارالحکومت مسقط میں وزیر خارجہ 'یوسف بن علوی' کے ساتھ ملاقات کے علاوہ مختلف یمنی گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@