میرجاوہ میں سرحدی اہلکاروں کے اغواکاروں کو منہ توڑ جواب دیں گے: جنرل جعفری

سمنان، 17 اکتوبر، ارنا - ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے میرجاوہ میں سرحدی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کاروائی کے ملوث عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے.

یہ بات میجیر جنرل "محمد جعفری" نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن نے بار بار میرجاوہ سرحدی علاقے پر قبضہ جما لینے کے لئے کاروائی کی ہے مگر ناکام ہوگیا ہے.
جنرل جعفری نے اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی کو دشمنوں کا اصلی مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کی قیادت میں دشمن ہمارے ملک کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے سرمایہ کاری اور منصوبہ بندی کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ، دہشتگرد گروہ کے عناصر نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں بعض اہلکاروں کو اغوا کرلیا.
ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جس کے بعد ان کے پاکستانی ہم منصب ںے اس کے ردعمل میں میں کہا کہ پاکستان، اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@