اطالوی کمپنیوں کی ایران میں سرگرمیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی

ساری، 17 اکتور، ارنا – ایران میں اٹلی سفارتخانے کے ڈائریکٹر برائے ٹرڈ پروموشن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے باوجود اس ملک میں ہماری سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گی.

یہ بات "آئوگوسٹو ڈی جاچینٹو" نے بدھ کے روز ایران کے شمالی صوبے مازندران کے شہر ساری میں چیمبر اف کامرس کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود بڑی تعداد میں ہماری کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور ہم سفارتخانے میں سرمایکاری کاری کی شرائط کو فراہم کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں.
جاچینٹو نے کہا کہ اٹلی میں پیداواری اور صنعتی کمپنیوں کے 90 فیصد جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور یک طرفہ پابندیوں کے باوجود ایران میں سرگرم عمل ہوسکتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم معیشتی حالات میں اس ملک کی حمایت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے مالیاتی اور بینکاری مسائل حل ہوں گے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے ثقافتی صلاحیتوں سے استعمال کرنا چاہیئے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح 5 ارب ڈالر ہے جو آئندہ چند سالوں کے دوران اس کا حجم 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@