ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے: ترجمان قومی سلامتی کمیٹی

تہران، 17 اکتوبر، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کا شکار ہونے سب سے والا بڑا ملک ہے جبکہ اس لعنت کے خلاف جنگ میں بھی ہمیشہ فرنٹ لائن پر کھڑا ہے.

یہ بات ' علی نجفی خوشرودی' نے منگل کے روز جنیوا میں جاری بین الاپارلیمانی یونین کی بین الاقواموامی امن و سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کا سب سے بہتریں طریقہ روک تھام کی پالیسیوں کا اپنانا ہے.

انہوں نے حالیہ دنوں میں اہواز کے اندھا دھند حملوں اور گزشتہ سال کو ایرانی پارلیمنٹ میں داعش کے دہشتگردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سفاکانہ واقعات دہشتگردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ایرانی پختہ عزم پر کوئی نقصان نہیں پہنچیں گے.

انہوں نے بتایا کہ ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے.

انہوں نے کہا کہ آج دہشت گردی کے مسئلے اور انتہاپسندی کا پھیلاو، دنیا کے بہت سے سیاستدانوں اور رہنماوں کی سب سے بڑی تشویش بن گیا ہے

نجفی نے کہا کہ تمام ممالک دہشتگردی اور انتہاپسندی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ایک موثر کردار ادا کر سکتے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@