ایران کا پاکستان سے مغوی اہلکاروں کی بازیابی پر اقدامات کا مطالبہ، پاکستان کی یقین دہانی

تہران، 17 اکتوبر، ارنا - ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ایران کے سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جس کے بعد ان کے پاکستانی ہم منصب ںے اس کے ردعمل میں میں کہا کہ پاکستان، اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.

'بہرام قاسمی' نے گزشتہ روز مغوی ایرانی بارڈر گارڈز کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان سے اقدامات کا مطالبہ کردیا تھا.
ایرانی ترجمان نے کہا تھا کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مطالبات کو فوری طور پر پاکستانی حکام تک پہنچایا جائے اور ایران کو اس سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج سے آگاہ کیا جائے.
حکومت پاکستان نے بھی اس واقعے کے ردعمل میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان، اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کرے گا.
یاد رہے کہ، دہشتگرد گروہ کے عناصر نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق منگل کی علی الصبح ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے میرجاوہ میں بعض اہلکاروں کو اغوا کرلیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@