ایران، عراق میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کرے گا

بغداد، 17 اکتوبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے عراقی دارالحکومت بغداد میں نومبر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت متوقع ہے.

بغداد میں ایرانی تجارتی اتاشی نصیر بہزاد نے کہا ہے کہ عراق کی وزارت تجارت اور ایران کی ٹریڈ پروموشن اتھارتی کے درمیان اتفاق رائے سے اس نمائش میں ایرانی مصنوعات کو بھی پیش کیا جائے گا.
اس عالمی نمائش میں ایرانی کمپنیاں صنعتی مصنوعات، ٹیکسٹائل، ڈٹرجنٹ، کاسمیٹکس اور حفظان صحت، چینی، دھاتی مصنوعات، مشینری اور دستکاری مصنوعات کو پیش کریں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس عالمی نمائش میں 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@