عالم اسلام ایک ہو کر مشترکہ مفادات پر کام کرے: سابق پاکستانی سفیر

اسلام آباد، 17 اکتوبر، ارنا - اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو ایک کر مشترکہ مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے.

یہ بات 'شمشاد احمد خان' نے اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو میں کہی.
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کی شراکت داری ایک قدرتی رحجان اور جغرافیائی حقائق پر مبنی ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات موجود ہیں اور ان دونوں ممالک کے ساتھ اسلامی رشتے سے بھی وابسطگی موجود ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بغیر کسی بیرونی دباو کے جاری رکھنا چاہیے اور اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہیں.
271*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@