17 اکتوبر، 2018 6:41 AM
News Code: 3652171
0 Persons
اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ عراق میں ہلاک

بغداد، 17 اکتوبر، ارنا - عراق کی اسلامی مزاحمتی فورسز کے آپریشن میں 22 ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہونے والے سفاک دہشتگردی حملے کا ماسٹر مائنڈ اور داعش کے عسکری امور کا سرغنہ ہلاک ہوگیا.

عراق میں اسلامی مزاحمتی فورسز میں شامل 'بدر تنظیم' کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اہواز میں فوجی پریڈ پر کئے گئے حملے کے ماسٹر مائنڈ ابوضحی کو ہلاک کردیا ہے.
بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل 'ہادی العامری' نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایرانی سرحد کے قریب علاقے دیالہ میں اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو واصل جہنم کردیا.
ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکری امور کا سربراہ اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@