ایران میں ایندھن کی اسمگلنک میں ملوث گروہ کی گرفتاری

تہران، 15 اکتوبر،ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے ملک کے جنوبی صوبے فارس میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی وزرات انٹیلی جنس کے مطابق، ملک کے جنوبی صوبے فارس میں حساس اداروں کی جانب سے آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں ایندھن کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے چھ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
اسمگل شدہ ایندھن ایران کے شیراز اور زاہدان شہروں کے راستوں اور چابہار بندرگاہ میں فروخت کی جاتی تھی۔
تحقیقات کے مطابق، اب تک اس گروہ کی جانب سے، ڈیزل گاڑیوں کے لئے تقریبا 5 لاکھ لیٹر ڈیزل کی اسمگلنگ ہوئی ہے۔

9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@