ایرانی پہلوان نے یوتھ اولمپکس مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرلیا

تہران، 15 اکتوبر، ارنا – ایرانی پہلوانوں "محمد کریمی اور امیر حسین زارع" نے یوتھ اولمپکس فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرلئے.

ایرانی پہلوانوں نے پیر کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت، بیونس ایئرز میں منعقدہ یوتھ اولمپکس فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے 65 اور 110 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندے کے تمغے اپنے نام کرلئے.
محمد کریمی نے منعقدہ مقابلوں کے 65 کلوگرام کے زمرے میں اپنے مصری اور امریکی حریفوں کو شکست دے دیا مگر فائنل مرحلے میں اپنے آذری حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکا.
امیر حسین زارع نے بھی 110 کلوگرام کے زمرے میں اپنے آسٹریلوی اور مصری حریفوں کو شکست دے کر مگر فائنل مرحلے میں اپنے روسی حریف سے شکست کھایا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک یوتھ المپکس مقابلوں میں 6 سونے، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق، یوٹھ المپکس مقابلے 6 سے 18 اکتوبر تک ارجنٹائن کے دارالحکومت، بیونس ایئرز میں جاری ہے جس میں 49 ایرانی مردوں اور خواتین شریک ہیں.
منعقد ہونے والے مقابلوں میں شمشیر زنی، ایٹھلکس، باسکٹ بال، تائیکوانڈو، بوکسنگ، گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی، لفٹننگ، گھوڑ دوڑ، کراٹے، تیراکی، جوڈو، کشتیرانی، ٹیبل ٹینس، جمناسٹکس، شوٹنگ، فٹ سال کے کھیلوں پر شامل ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@