یہ بات 'بہارعبداللہ یف' پیر کے روز ایرانی صوبے مرکزی کے شہر اراک کے گورنر علی آقازاده کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران کی سرمایہ کاری کے ذریعے ازبکستان میں 117 پیداواری اور صنعتی یونٹس سرگرم عمل ہیں.
انہوں نے ایران اور ازبکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ان مشترکات سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فائدہ اٹھانا چاہیے.
ازبک سفیر نے کہا کہ حالیہ دو برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک نئی دور کا آغاز ہو چکا ہے.
انہوں نے مشرقی وسطی اور ملک میں صوبے مرکزی کی منفرد صنعتی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع اور سیاحوں کے تبادلے کا خواہاں ہے.
انہوں نے بتایا کہ ازبکستان ملک میں سیاحوں کی مزید موجودگی کے لیے ویزے کی حصولی کے عمل کو آسان بنایا ہے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل میں سے ایک ازبکستان – ایران کے براہ راست پرواز کا فقدان ہے.
اس موقع میں صوبے مرکزی کے گورنر نے بتایا کہ جغرافیائی پوزیشن کے لحاظ سے ازبکستان، ایران اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان ایک پل ہوسکتا ہے
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ازبکستان، ایران کیساتھ تجارتی و سیاحتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
15 اکتوبر، 2018، 3:33 PM
News ID:
3651942
![ازبکستان، ایران کیساتھ تجارتی و سیاحتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ازبکستان، ایران کیساتھ تجارتی و سیاحتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں](https://img9.irna.ir/old/Image/1397/13970723/3651942/N3651942-6676785.jpg)
اراک، 15 اکتوبر، ارنا – ایرانی میں متعین ازبک سفیر نے کہا ہے کہ ازبکستان، ایران کیساتھ تجارتی اور سیاحتی تعلقات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے.