ایران نے 15 ملکوں کو برآمدات کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی

تہران، 15 اکتوبر، ارنا – ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خطے میں 15 ممالک کو برآمدات میں اضافے کے لئے مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.

یہ بات 'عبدالرضا رحمانی فضلی" نے سرحدی صوبوں کے گورنروں کے ساتھ مشترکہ نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیٹی میں وزارت خارجہ، انٹیلی جنس، کسٹم اور پولیس اور سرحدی صوبوں کے حکام شامل ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب تک مصنوعات کی برآمدات کے مسائل کے حل کے لئے دو نشستوں کا انعقاد کیا گیا.
رحمانی فضلی نے کہا کہ قریب مستقبل میں پڑوسی ممالک کے سفیروں، چیمبر آف کامرس کے سربراہ، ایرانی اور ہمسایہ ممالک کے گورنروں کے ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے لئے اگلی نشست کا انعقاد کیا جائے گا.
ایرانی وزیر داخلہ نے سرحدی علاقوں سے برآمدات کو مزید بڑھانے پر زور دیتے ان علاقوں میں مصنوعات کی اسمگلنگ کی سخت روک تھام کا مطالبہ بھی کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@