ترکی میں ایرانی سفارتخانے پر خودکش حملے کی باتیں محض جھوٹ تھیں: قاسمی

تہران، 15 اکتوبر، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے انقرہ میں واقع ایرانی سفارتخانے پر خودکش حملے کے دعوے اور سفارتخانے کو خالی کرانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سفارتکار محفوظ ہیں اور وہ معمول کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں.

'بہرام قاسمی' نے پیر کے روز تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کو بمب سے اڑانے کی خبریں سراسر جھوٹی تھیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی سفارتخانے، سفارتی اہلکار اور عمارت مکمل محفوظ ہیں اور سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے.
ترک میڈیا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ بمب کی اطلاع ملنے پر ایرانی سفارتخانے اور اس سے ملحقہ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے.
اب ترک سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تہران روڈ پر واقع ایرانی سفارتخانے اور اس کے احاطے میں موجود ہیں اور تمام افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں.
ترکی میں تعینات ایرانی سفیر 'محمد ابراہیم طاہریان' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو بتایا تھا کہ سفارتخانے پر مبینہ خودکش حملہ صرف ایک دھمکی تھی اور کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@