انقرہ میں ایرانی سفارتخانے میں صورتحال معمول کے مطابق ہے

انقرہ، 15 اکتوبر، ارنا - ترک دارالحکومت میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، سفارت اسلامی جمہوریہ ایران میں حالات معمول کے مطابق ہے جبکہ سفیر اور مشن کے اہلکار سفارتخانے میں موجود ہیں.

ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع ایرانی سفارتخانے کے سامنے سے موجودہ صورتحال کی رپورٹنگ کررہے ہیں.
ترک میڈیا نے اس سے پہلے کہا تھا کہ بمب کی اطلاع ملنے پر ایرانی سفارتخانے اور اس ملحقہ علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے.
اب ترک سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تہران روڈ پر واقع ایرانی سفارتخانے کے احاطے میں موجود ہیں اور تمام افراد اور گاڑیوں کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں.
ہمارے نمائندے کے مطابق، ایرانی سفارتخانے کی عمارت کو خالی نہیں کیا گیا جبکہ سفیر اور دیگر اہلکار عمارت میں موجود ہیں اور حالات معمول کے مطابق ہے.
ایرانی سفیر 'محمد ابراہیم طاہریان' نے بتایا کہ سفارتخانے پر مبینہ خودکش حملہ صرف ایک دھمکی تھی اور کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@