پاکستان کی میزبانی میں پاک ایران سرحدی تجارت کمیٹی کی چھٹی نشست کا آغاز

اسلام آباد، 15 اکتوبر، ارنا - حکومت پاکستان کی میزبانی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی چھٹی مشترکہ سرحدی تجارت کمیٹی کا دو روزہ اجلاس پیر کے روز صوبائی دارالحکومت 'کوئٹہ' میں شروع ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق، پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس میں ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان اور پاکستانی صوبہ بلوچستان کے کسٹم سمیت دیگر سرحدی اور سیکورٹی حکام شریک ہیں.
صوبہ سیستان و بلوچستان کی صنعت، کان کنی اور تجارت اتھارٹی کے سربراہ 'نادر میرشکار' ایرانی وفد کی قیادت کررہے ہیں.
اجلاس میں کوئٹہ کے ایوان صنعت و تجارت کے عہدیدار بھی شریک ہیں اور اس موقع پر سرحدی تجارتی صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران کی مشترکہ سرحدی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا.
سرحدی کميٹی کے اجلاس کا مقصد ایران اور پاکستان کے درميان دہشتگردی، منشيات و انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام کے لئے مشترکہ تعاون کو مزيد مضبوط کرنا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@