عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

تہران، 15 اکتوبر، ارنا - عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رحجان دیکھا جارہا ہے.

اسکائی نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، شمالی سمندر کے برنٹ تیل کی قیمت 98 سینٹ اضافے کے ساتھ ہر بیرل تیل کی قیمت 81.41 ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 80 سینٹ کا اضافہ ہو چکا ہے اور اس کی قیمت 72.15 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشرق وسطی میں سیاسی کشیدگی اور ایران مخالف نئی امریکی تیل پابندیوں کے وقت قریب آنے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@