ایران، تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے: چینی میڈیا

بیجنگ، 15 اکتوبر، ارنا - چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف تیل پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ وہ امریکی بلیک میلنگ کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گا.

شن ہوا خبر رساں ادارے کے مطابق، ایران امریکی پابندیوں اور ہٹ دھرمی کا بھرپور طاقت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نومبر میں نئی تیل پابندیوں کا آغاز ہوگا جبکہ ایران بھرپور کوشش کررہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ان پابندیوں کا مقابلہ کرے.
اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا امریکی اقدامات کو چیلنج کیا اور حالیہ برسوں میں بھی اس نے پابندیوں کے سامنے قابل قدر مزاحمت دیکھائی.
چینی نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں قوم سے کہا تھا کہ امریکہ، پابندیوں سے ایران کو نہیں جھکا سکتا اور نہ ہی ان پابندیوں سے ایرانیوں کی زندگی متاثر ہوگی.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ مہینوں کے دوران پر بیرل تیل جس کی قیمت کو کم سے کم 55 ڈالر مقرر ہونی تھی، کو 80 ڈالر میں فروخت کیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@