ایران و جاپان کے درمیان افغان کسٹم سٹاف کی تربیت کا معاہدہ

تہران،14 اکتوبر،ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے حکام نے افغان کسٹم سٹاف کے لئے مشترکہ طور پرتربیتی کورس منعقد کرنے کے سلسلے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.

ایرانی کسٹم ویب سائٹ کے مطابق، مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط ،ایران کی کسٹم اتھارٹی کے سربراہ 'فرود عسگری' اور جاپان کے تکنیکی اور بین الاقوامی تعاون کے ایجنسی کے سربراہ 'یوکیہارو کوبایاشی' کی موجودگی میں ہوئے۔
اس معاہدے کا اہم مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے کسٹم کے معاملات اور قانونی تقاضوں کو پورے کرنے میں تیزی آنا ہے جس کے ذریعے کسٹم قوانین کے اجرا میں اور مصنوعات کی جانج پڑتال کے عمل میں تیزی آئے گی.

9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@