ایران کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کے مخالف ہیں: عراق

بغداد،14 اکتوبر، ارنا۔ عراقی ڈپٹی سپیکر نے امریکہ کیجانب سے ایران اور دوسرے ممالک پر لگائی گئی پابندیوں سے مخالفت کرتے ہوئے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

یہ بات شیخ 'ہمام حمودی' عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہی۔
انہوں نے عراق مجلس اعلائے اسلامی کے قیام کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عراقی قوم کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے عراق پر بمباری سے متعلق ناجائز صہیونی ریاست دھمکیوں کی شدت سے مذمت کی۔
عراقی ڈپٹی سپیکر نے صہیونی دھمکیوں کے رد عمل میں کہا کہ ہم اپنے وطن کی بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہون نے کہا کہ عراق خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔


9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@