14 اکتوبر، 2018 2:53 PM
News Code: 3651776
0 Persons
تیل کیلئے نئے گاہک مل گئے ہیں: ایران

تہران، 14 اکتوبر، ارنا – نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت کے لئے نئے گاہک مل گئے ہیں اور ہم اپنے روایتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعاون کے نئے طریقے پر مذاکرات کر رہے ہیں.

یہ بات سنیئر نائب صدر "اسحاق جہانگیری" نے اتوار کے روز ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حوالے سے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جبکہ ہمارے بعض گاہکوں نے 4 نومبر سے پہلے ایرانی تیل خریدنے کا خاتمہ کردیا ہے مگر ہم اپنی تیل کی فروخت کے لئے نئے شراکت دار مل سکے ہیں.
جہانگیری نے کہا کہ پابندی عائد ہونے والے ممالک پابندیوں کے خاتمے کی کوشش کرتے ہیں لہذا ہم روایتی شراکت داروں کے ساتھ نئے طریقے پہنچنے پر مذاکرات کر رہے ہیں.
انہوں نے عالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ تیل کی قیمت میں اضافہ ہونا نہیں چاہتا تھا مگر ایسا ہوا۔ ٹرمپ سوچتا ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے ممالک ایرانی تیل کے بغیر اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کو روک کرسکتے ہیں مگر چار نومبر کو امریکہ کی نئی پابندیوں کے آغاز سے پہلے ایرانی تیل کی قیمت 80 ڈالر سے زائد پہنچ گئی ہے.
نائب ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکیوں نے دعوی کیا کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو بالکل خاتمہ کریں گے مگر وہ ایسا کام نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ ملکی کمپنیوں اور نجی شعبے کے کارکنوں کے سرگرم عمل ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@