ایرانی سٹینڈرڈ کی عالمی رینکنگ میں 10 درجے بہتری

تہران، 14 اکتوبر، ارنا – ایرانی قومی سٹینڈرڈ ادارے کی سربراه نے کہا ہے کہ ایران سٹینڈرڈ کے شعبے میں عالمی رینکنگ میں 10 درجے بہتری کیساتھ 32ویں پوزیش سے 22 ویں پوزیشن پر آگیا ہے.

یہ بات 'نیره پیروزبخت' اتوار کے روز سٹینڈرڈ کے عالمی دن کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ روان سال میں بین الاقوامی معیار کی تنظیم (ISO)کا نعرہ 'بین الاقوامی سٹینڈرڈز اور چوتھے صنعتی انقلاب' ہے.

عالمی یوم معیار یا ورلڈ سٹینڈرڈ ڈے ہر سال 14 اکتوبر کو دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد صنعت و تجارت کے شعبے میں سٹینڈرڈائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے علاوہ صنعتکاروں کو معیاری اشیاء مارکیٹ میں لانے اور صارفین کو معیاری اشیاء خریدنے کی ترغیب دینا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@