ایرانی ہیوی ویٹ کھیلاڑی نے اولمپیک کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 14 اکتوبر، ارنا – ایرانی ویٹ لفٹر 'علیرضا یوسفی' نے ارجنٹینا میں جاری بین الاقوامی یوتھ اولمپک مقابلوں میں 85 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی پہلوان 'علیرضا یوسفی' نے آج بروز اتوار ارجنٹینا میں ہونے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر 380 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ حاصل کردیا.

انہوں نے پہلے مرحلے میں 150 کلو گرام کا وزن اٹھایا، دوسرے مرحلے میں 156 کلوگرام کا وزن اٹھایا اور تیسرے مرحلے میں 160 کلو گرام کا وزن اٹھا کر طلائی تمغے اپنے نام کیا.

تفصیلات کے مطابق، یوتھ اولمپک کے گریکو رومن کشتی مقابلوں کا تیسرا مرحلہ 7سے 18 اکتوبر تک بوینوس میں جاری ہے جو ایرانی کھیل دستے میں 49 مرد اور خواتین کھیلاڑی یوتھ اولمپک مقابلوں میں کے 17 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@