ایران میں عالمی صنعت نمائش کا آغاز، 180 غیرملکی کمپنیوں کی شرکت

تہران،13 اکتوبر، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ کے روز 18ویں بین الاقوامی صنعت کی نمائش کا آغاز ہوگیا جس میں ملکی کمپنیوں سمیت 11 ممالک کی 180 غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں.

اس رپورٹ کے مطابق یہ نمائش جس میں 560 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں آج بروز ہفتہ، ایرانی نائب وزیر برائے کان کنی صعنت و تجارت 'منصور معظمی' کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔
نائب ایرانی وزیر صنعت اور تجارت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیوں کی قابلیتوں کی بدولت امریکی پابندیوں پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاشی پابندیوں کے عادی ہیں اسی لئے ایرانی حکومت کی جانب سے کیے گئے منصوبوں اور اچھے فیصلوں کے ساتھ پابندیوں کے وقت ایران کے اسٹریٹجک صنعتوں میں کوئی خاص مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی، بھارت، چین، تائیوان، روس، جاپان، الجزائر، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، چیک جمہوریہ اور فرانس ایسے ممالک ہیں جنہوں نے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ اس نمائش میں اپنی نئی مصنوعات اور خدمات فراہم کی ہیں.
18 ویں عالمی صنعت نمائش 13 سے 16 اکتوبر تک تہران میں جاری رہے گی۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@