ایران کی یورپ کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

تہران،13 اکتوبر،ارنا۔ امریکی دھمکیوں کے باوجود رواں سال کے چھ مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی یورپی ممالک کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

اس رپورٹ کے مطابق ماضی کے مقابلے میں ایران کی یورپی ممالک کو نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں وزن میں 112.9فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 26.33 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی،جرمنی، بیلجیم، سپین، نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ، یونان، پولینڈ، آسٹریا، اسلواکیہ، پرتگال، ڈنمارک، کروشیا، سوئٹزرلینڈ اور چیک جمہوریہ، یورپ کے سولہ ممالک ہیں جن کو ایرانی اشیا اور مصنوعات مسلسل برآمد کی جاتی ہیں۔ جبکہ امریکہ اور میکسیکو بھی ان اہم ممالک میں سے تھے جن کو مذکورہ عرصے کے دوران ایرانی منصوعات برآمد کی جاتی تھی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چھے مہینوں کے دوران یورپی ملکوں میں سب سے زیادہ کرویشیا نے ایرانی اشیا اور مصنوعات درآمد کی ہیں۔
9467*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@