پیرا ایشین گیمز کا اختتام، ایران کو شاندار ریکارڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل

تہران، 13 اکتوبر، ارنا - جکارتہ میں منعقدہ تیسرے پیرا ایشیائی گیمز کا آج اختتام ہوگیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کھیل دستہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک درجے بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا.

ایرانی کھیلاڑیوں نے آج بروز ہفتہ جکارتہ میں ہونے والے پیرا ایشین مقابلوں کے آخری دن میں مجموعی طور پر 51 سونے، 42 چاندی اور 43 کانسی کے تمغے حاصل کردیے.

ان مقابلوں میں چینی ٹیم نے 171 سونے، 88 چاندی اور 59 کانسی کے تمغے اور جنوبی کوریا نے 53 سونے، 42 چاندی اور 43 کانسی کے تمغوں کے ساتھ بالترتتیب پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کر لیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@