ایران، چہلم امام حسین (ع) کیلئے عراق جانے والے ہزاروں پاکستانی زائرین کی پذیرائی پر تیار

زاہدان، 13 اکتوبر، ارنا - حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کی جنوب مشرقی سرحد پر غیرمعمولی انتظامات کئے ہیں جس کا مقصد چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ کیلئے عراق جانے والے 70 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی پذیرائی کرنا ہے.

یہ بات پاکستان سے ملحقہ ایران کے سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کی چہلم امام حسین (ع) کمیٹی کے سیکریٹری نے ہفتہ کے روز زاہدان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
'رضا بختیاری' نے مزید کہا کہ صوبائی انتظامیہ نے پاک ایران سرحد پر پاکستانی زائرین کے استقبال اور ان کی پذیرائی کے لئے مکمل آمادہ ہے اور اس مقصد کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے عوام چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ کے لئے کربلا جانے والے 70 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے تیار ہیں.
انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین (ع) کمیٹی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے ٹرانسپورٹیشن سروس، طبی سہولیات اور ٹھیرنے کی جگہ کا بندوبست کیا گیا ہے.
رضا بختیاری نے مزید کہا کہ گزشتہ سال تقریبا 40 ہزار پاکستانی زائرین نے مشترکہ زمینی سرحد سے چہلم کے لئے کربلا گئے اور اس سال توقع کی جاتی ہے کہ پاکستانی زائرین کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ جائے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@